آئمہ بیگ نے فلموں میں اداکاری سے انکار کی وجہ بتادی

0

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کی کم عمر گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی مسحور کن آواز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں لیکن انہوں نے ماضی میں کچھ فلموں میں اداکاری سے انکار بھی کیا تھا اور انہوں نے اب اس کی وجہ بتادی یے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے گلوکاری کے شوق سے مطمئن ہوجائیں پھر اداکاری کریں گی۔آئمہ بیگ نے کہا کہ ‘ فلم طیفا اِن ٹربل’ اور ‘جوانی پھر نہیں آنی’ میں کام کرنے سے انکار کا مطلب یہ نہیں کہ میں کبھی اداکاری نہیں کروں گی۔

عرب ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں آئمہ بیگ نے گلوکاری کا آغاز کرنے اور اپنے کیریئر سے متعلق بات چیت کی۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گانے کا بہت شوق تھا اور وہ اسکول سے واپس آنے کے بعد پورا دن کمرے میں بند ہو کر انگریزی گانا گایا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے علاوہ گھر میں کسی کو ان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کا علم نہیں تھا۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ کہ انہوں نے 7 برس کی عمر میں گانا شروع کیا تھا اور میوزک کی باقاعدہ تعلیم کسی سے حاصل نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے استاد رکھنے کا بھی کہا تھا لیکن ان کے مزاج میں شرمیلا پن ہونے کی وجہ سے کسی استاد کو نہیں رکھا کیونکہ وہ کسی کے سامنے گانے سے گھبراتی تھیں اور گانا گانے کی بجائے چپ ہوجاتی تھیں۔

آئمہ بیگ نے حال میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا ترانہ گایا ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔گروو میرا سے متعلق آئمہ بیگ نے کہا کہ نصیبو لال کے ساتھ گانے کا تجربہ اچھا رہا۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ ‘میں آج جو کچھ بھی ہوں مداحوں کی وجہ سے ہوں، ان کی محبت نے مجھے اعتماد دیا’۔گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی خوش نصیبی اور اعزاز ہے کہ انہوں نے مایا علی، ماہرہ خان، صبا قمر اور مہوش حیات کے لیے گانا گایا اور وہ ان کے گانے کے ساتھ انصاف بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پہلے ریاض نہیں کرتی تھیں لیکن 2 سال سے کرنے لگی ہیں۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ‘کوئی کتنا بھی بڑا گلوکار کیوں نہ بن جائے اسے ہر دم ریاضت کی ضرورت رہتی ہے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here