آدمی نے اپنی بیوی کا ریپ کرنے والے کا عضو خاص کاٹ دیا

0

کیف (اے ون نیوز) یوکرائن میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کا ریپ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ عدالت میں زیادتی کرنے والے ملزم اور اپنی بیوی کو بچانے والے شوہر دونوں کے خلاف ہی کیسز جاری ہیں اورحیران کن طور پر شوہر کو ریپسٹ سے زیادہ سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

27 سالہ آدمی اور اس کی بیوی ایک ریستوران میں ڈنر کر رہے تھے، ڈنر ختم کرکے بیوی پہلے باہر نکل گئی جہاں 25 سالہ دمتری ایوچینکو نامی ملزم نے اس پر پیچھے سے حملہ کیا اور اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے قریبی جھاڑیوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے لگا۔

خاتون کے نکلنے کے 10 منٹ بعد اس کا شوہر ریستوران سے باہر آیا تو اس نے چیخ و پکار کی آواز سنی، وہ آواز کا پیچھا کرتے ہوئے جھاڑیوں میں گیا تو وہاں ملزم اس کی بیوی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کر رہا تھا بلکہ اس پر تشدد بھی کر رہا تھا۔ 27 سالہ شوہر یہ دیکھتے ہی ملزم پر ٹوٹ پڑا اور اسے ایک گھونسہ رسید کردیا، اس سے پہلے کہ ملزم سنبھلتا شوہر نے جیب سے چاقو نکالا اور اس کے جسم کا مخصوص حصہ کاٹ دیا۔

پولیس نے ریپسٹ اور متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ دونوں نے ہی اپنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریپ کرنے والے ملزم کو 5 سال جبکہ اپنی بیوی کو بچانے اور ریپسٹ کے جسم کا مخصوص حصہ کاٹنے والے شوہر کو 8 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here