آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں، شیخ رشید

0

لاہور(اے ون نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، سب نے اکٹھی ملاقاتیں کیں اور کھل کرملاقاتیں کیں، نون اور شین کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز جس روز سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ایک ملاقات کے دوران میں اور شہباز شریف ایک ٹیبل پر تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا، دونوں ملاقاتوں میں شامل تھا، تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی، پہلی ملاقات 5، دوسری سوا 3 گھنٹے جاری رہی، گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here