آرمی چیف کا مصحف ایئر بیس کا دورہ کیا ، ایف 16 میں اڑان بھری

0

سرگودھا (اے ون نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مصحف ایئر بیس پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کیا، مصحف ایئر بیس کے پاس ماضی میں جنگی محاذ پر بہت سے اہم کارنامے سرانجام دینے کا ریکارڈ موجود ہے۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھری جبکہ ایئر چیف دوسرے ایف 16 میں سوار ہوئے ،دونوں مسلح افواج کے سربراہان کے طیاروں نے دو بدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سکواڈ رن کے فائٹر پائلٹس سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے پاک فضائیہ کے پروفیشنلزم اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے قوم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی شاندار قیادت پر ایئر چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

چیف آف ایئر سٹاف نے مصحف ایئر بیس کا دورہ کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، دونوں سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تربیتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here