آل رائونڈرشاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی، شاہین شاہ آفریدی کے والد بھی میدان میں آگئے

0

خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے اپنے صاحبزادے کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پانے کی تصدیق کردی۔

میڈیا کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم جلد ہی طے پا جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی سے نسبت طے پا گئی ہے اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بچی کی تعلیم دو سال بعد مکمل ہوگی اس لیے اسی وقت منگنی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here