آن لائن انویسٹمنٹ کمپنی کا فراڈ، نوسرباز پاکستانیوں کے ساڑھے 5 ارب روپے لے اُڑے

0

پشاور(اے ون نیوز) پشاور میں بنائی گئی ایک جعلی انویسٹمنٹ کمپنی نے معصوم لوگوں کو 5ارب 60کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس کمپنی کا نام PSlashہے جس نے ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور میں رواں سال جنوری میں اپنا دفتر قائم کیا تھا۔ اس ایک سال کے دوران اس نے 1لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا اور سرمایہ کاری کے نام پر ان سے پیسہ لوٹا۔

رپورٹ کے مطابق اس کمپنی نے لوگوں کو 13فیصد منافع کے لالچ دے رکھا تھا۔ اس کے زیادہ تر شکار بننے والے لوگوں میں رئیل سٹیٹ، ڈیجیٹل اور فارن کرنسی انویسٹرز شامل ہیں۔ کمپنی نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی تھی جو 20نومبر کو آف لائن ہو گئی اور اس پیج پر ایک پیغام نمودار ہو گیا کہ ”سسٹم ہیک کر لیا گیا ہے۔“ بعد ازاں معلوم ہوا کہ کمپنی کا سسٹم ہیک نہیں ہوا بلکہ کمپنی ہی لوگوں کا سرمایہ لے کر رفوچکر ہو چکی ہے۔

ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو اس کمپنی کے متعلق پہلے بھی شکایات موصول ہوئیں لیکن وہ بروقت کارروائی کرنے میں ناکام رہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ کمپنی اس سے قبل بھی دو مختلف ناموں سے لوگوں کو لوٹ چکی ہے۔ اس نے پہلے ’Earn Bitcoin‘ اور Payslashکے ناموں سے لوگوں کو لوٹا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here