اداکارریتھک روشن کو پسند کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

0

نئی دہلی(اے ون نیوز)فلمی ستاروں کو پسند کرنا ایک عام سی بات ہے اور اکثر خواتین فلمی ستاروں کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کی وجہ سے کچھ خواتین کے شوہر احساس کمتری کا شکار ہوکر حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں شوہر نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کو پسند کرنے پر اپنی اہلیہ کو ہی قتل کردیا۔

ستائس سالہ امریکی خاتون ڈون دوجوائے بالی وڈ اسٹار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں ریتھک روشن بے حد پسند تھے لیکن ان کے 33 سالہ شوہر دینیشور بدھیدت کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں تھی۔

مقتولہ کی دوست مالا رامدھانی نے بتایا کہ ڈون ریتھک روشن کی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتی تھیں اور ان کے شوہر دینیشور حسد کے مارے چینل ہی تبدیل کردیا کرتے تھے۔مالا نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی تھی تو ڈون اسے فوراً دیکھا کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن قبل ڈون کے شوہر نے ان کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، کچھ دیر بعد دینیشور نے اپنی اہلیہ کی بہن کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ’میں نے تمھاری بہن کو مار دیا ہے‘۔

پولیس نے بتایا کہ دینیشور نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسی حالت میں چھوڑ کر فلیٹ کی چابی باہر رکھے گلدان میں رکھ کر خود کو بھی قریب میں ہی موجود درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ خاتون کو کئی مرتبہ چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

مقتولہ کی دوست نے بتایا کہ ان کی دوست اکثر شوہر کے تشدد کا ذکر کرتی تھی اور ایک مرتبہ پولیس نے ڈون پر تشدد کے الزام میں دینیشور کو گرفتار بھی کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here