اسلام آباد میں چوری کی دلچسپ واردات ،چور جاتے ہوئے معذرت کا خط چھوڑ گیا کہ غریب ہوں

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) اسلام آباد میں چوری کی دلچسپ واردات سامنے آئی ہے، بنی گالہ میں چور شہری کی گاڑی کے ٹائر اتار کر لے گیا، چوروں نے خط چھوڑا مجبوری میں چوری کی ہے، بددعا نہ دیجئے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بنی گالہ میں ایک چوری کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، چوری نے چوری کے کرتے وقت ایک خط چھوڑا کہ معذرت کرتا ہوں، میں غریب ہوں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میں نے مجبوری میں چوری کی ہے۔

مجھے معاف کردینا، بدعا نہ دینا ، چور بنی گالہ میں شہری کی گاڑی کی ٹائر اتار کرلے گیا اور جاتے ہوئے معذرت کا خط بھی چھوڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اگر واقعی یہ حقیقت ہے کہ اس بندے نے جو کہ چور ہے، اس نے چوری مجبوری میں کی ہے، تو پھر اس سے حکومت کو سبق بھی لینا چاہیے کیونکہ غریب لوگوں کی قوت خرید صفر ہوگئی ہے، لوگ فاقوں پر مجبور ہیں،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here