اسلام آباد چڑیا گھر میں35سال کی طویل زندگی گزارنے والا” کاوان“ ہاتھی اب کس ملک جائے گا؟

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد چڑیا گھر میں35سال کی طویل زندگی گزارنے کے بعد کاوان 29نومبر کو کمبوڈیا کے لئے روانہ ہو جائے گا۔ پاکستانی نر ہاتھی کو غےر تسلی بخش کنڈیشن سے آزادی دلانے میں امریکہ کی معروف سنگرcherنے اہم کر دار ادا کیا،

مادہ ہاتھی کی موت کے بعد اکاوان چڑےا گھر کی خراب حالت اور تنہائی کا شکار ہو کر دماغی توازن کھو چکا تھا، انتہائی خراب حالت کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لےا، جس کے بعد انٹرنیشنل وائلڈ لائف تنظیمfour paws نے اسکے علاج معالجہ کی ذمہ داری لی، اسلام آباد چڑےا گھر میں باقاعدہ اےک الوداعی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انیمل لورز اور دیگر شہریوں کیایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، کاوان خصوصی جہاز میں12گھنٹے کا طوےل سفر طے کرنے بعد کمبوڈیا کی وائلڈ لائف سینچوری مےں اسکی منتظر3مادہ ہتھنیاں اسکا خیر مقدم کریں گی اور باقی ماندہ زندگی وہیں گزارے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here