اسلام آباد کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی گئی

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) ضلعی انتظامیہ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی سکول اور مدارس پر 2 ماہ کے لیے ہوگا، اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ پابندی سے پہلے سوشل میڈیا پر پول کروایا گیا تھا جس میں 91 فیصد لوگوں کی رائے میں پابندی کے حق میں تھی۔

اس کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بھی یہ ہی رائے ہے جبکہ پنجاب میں بھی اس سے پہلے پابندی لگ چکی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی ایسی ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت ہیں، اسی لیے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here