اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر روزی گیبریل پاکستانیوں کی بھابھی بن گئیں

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستانی شہریوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والےمعروف کینیڈین بائیکر روزی گیبریل نے لاہور کے رہائشی نوجوان سے شادی کی ہے۔

اپنی فیس بک پوسٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان میں آؤ گی اور مجھے پیار ہوجائے گا۔میں نے پوری زندگی ایسے ہی دوست ایسے ہی ساتھی کی تلاش کی تھی۔پاکستان آنے سے قبل میں نے شادی کی خواہش کو سرینڈر کردیا تھا۔ مگر میں نے نہ صرف ایک اچھے دوست بلکہ ایک ساتھی کو پایا ہے۔

روزی گیبریل کے شوہر عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے روزی گیبریل کی فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہوگئ ہے اور لوگوں کی جانب سے ان کو مبارک باد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here