اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا

0
95

دبئی (اے ون نیوز) اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا، متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نے اپنی عوام کو لالی پاپ دیتے ہوئے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں اب اماراتی حکومت کے ایک فیصلے نے بھی بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر عمارت پر بھارتی پرچم آویزاں کر دیا جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں رکنے سے انکار کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here