امریکا نے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف پرسفری پابندیاں عائد کردیں

0

واشنگٹن(اے ون نیوز) امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پرسفری پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمند کرنے کا اعلان کیا ہے. غیر ملکی نشریاتی دارے کے مطابق ان پابندیوں سے جواد ظریف کے امریکا اور امریکی حکومت کے زیر انتظام ممالک میں تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور اس سے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی.

امریکا کے سیکرٹری خزانہ اسٹیون مناچن کا کہنا ہے کہ جواد ظریف ایران کے سپریم لیڈر کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں اور وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے مرکزی ترجمان ہیں، امریکا ایرانی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ ان کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here