امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی،امریکا نے کہاہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی،ذرائع کاکہناہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیاہے،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا۔

پاکستانی مشن کے مراسلے میں کہاگیاہے کہ امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،امریکاکاکہناہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، مراسلے میں کہاگیاہے کہ جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے، جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے، وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں،واضح رہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here