امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر پر بل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

0

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیر سے متعلق بل پیش کر دیا گیا جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی پرمیلاجے پال اورریپبلکن پارٹی کے سٹیو واٹکنز کی طرف سے پیش کئے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی بندش ختم کی جائے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

بل میں شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی مبصرین اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی فراہم کرے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین، امریکہ سمیت کئی ممالک بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں ختم کرنے کا کہہ چکے ہیں تاہم بھارت ہٹ دھرمی قائم رکھے ہوئے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here