امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس معطل

0

واشنگٹن(اے ون نیوز) سوشل میڈیا کمپنیوں نے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کر دیئے ہیں سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کا اکاﺅنٹ بلاک کر دیا ہے. ٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاﺅنٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کیا ٹویٹر نے امریکی صدر کے اکاﺅنٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کے لیے امریکی صدر کے تین ٹوئٹس بھی ہٹائے گئے.

انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ ٹوئٹر پر متنازع بیانات سے بعض باز نہ آئے تو اکاﺅنٹ مستقل بلاک کر دیا جائے گا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ایسے واقعات تب ہوتے ہیں جب عوام کو انتخابات میں ان کے فتح سے دوررکھا جاتا ہے عرصے سے محب وطن امریکیوں کی حق تلفی کی جارہی ہے. انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مظاہرین پرامن طریقے سے گھر جائیں اور اس دن کو یاد رکھیں امریکی صدر کی جانب سے اس قسم کے ٹوئٹ آنے کے بعد ٹوئٹر نے ٹرمپ کی ٹوئٹ کو ہٹا دیا اور فیس بک نے بھی ٹرمپ کا اکاﺅنٹ24گھنٹے کے لیے بلاک کر دیا ہے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے2مرتبہ فیس بک پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی.

صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نے کیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر اس وقت دھاوا بولا جب وہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے. ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاﺅن جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامی حالت نافذکرتے ہوئے کرفیو لگادیا گیا‘ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی میئرنے اعلان کیا ہے کہ ہنگامی حالت21جنوری تک نافذ رہے گی واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق نومنتخب صدر اور نائب صدر کا 20جنوری کی دوپہر تک حلف اٹھانا لازم ہوتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here