انسانی ڈھانچے اور تابوت سے سجا ڈیتھ تھیم کیفے

0

بنکاک (اے ون نیوز) تھائی لینڈ میں انسانی ڈھانچے اور تابوت سے سجا ڈیتھ تھیم کیفے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگ تفریح طبع کیلئے نہ صرف تابوت میں لیٹنے کا شوق پورا کرتے ہیں اور ڈھانچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ڈیتھ کیفے کھولا گیا ہے جس میں نہ صرف موت و زندگی پر مبنی مختلف پیغامات کی تختیاں لگائی گئی ہیں بلکہ انسانی ڈھانچوں اور تابوت سے سجایا گیا ہے۔

تابوت میں بند ہونے والوں کو ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔ منفرد نوعیت کا یہ ڈیتھ کیفے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں آنے والے افراد ڈھانچوں کے ساتھ تصاویر لینے اور تابوت میں لیٹنے کا شوق خوب پورا کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here