انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
164

کراچی(اے ون نیوز) کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں روپے کی قدر گرنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے اڑان بھرلی اور ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔حالیہ چند ہفتوں کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں عدم استحکام دیکھا جارہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کبھی اضافہ اور کبھی کمی ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here