انگلینڈ کے آنے سے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی بھی راہ ہموار ہوگی، احسان مانی

0

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر ٹیموں کے آنے کی بھی راہ ہموار ہو گی۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ کے کئی کھلاڑی پاکستان س ±پر لیگ (پی ایس ایل) کھیل چکے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے آنے سے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی بھی راہ ہموار ہوگی۔چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چھو ٹے اقدامات سے بڑی عمارت کھڑی کر نے میں کامیاب ہوں گے، دنیا کے بورڈز اب ہمیں سنجیدگی سے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کےساتھ گزشتہ برس سےکام کر رہے ہیں،

پاکستان کرکٹ ٹیم نے غیر مشروط انگلینڈ کادورہ کیا تھا۔احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ بات چیت میں وسیم خان نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here