آئس کریم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

0

بیجنگ۔اے ون نیوز۔چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کی مقامی فوڈ کمپنی کی آئس کریم کے 3 نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کمپنی کی تمام تر مصنوعات کو سیل کر دیا گیا۔

فوڈ کمپنی کے 4 ہزار 836 ڈبوں کے آلودہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 2 ہزار 89 ڈبوں کو سیل کر دیا گیا جب کہ ایک ہزار 812 ڈبوں کو مختلف صوبوں میں بھیج دیا گیا تھا اور ان میں سے 935 ڈبے مقامی مارکیٹوں میں پہنچا دیے گئے تھے البتہ ان میں سے صرف 65 ڈبے فروخت ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here