آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی، مودی اسکا رکن ہے،وزیراعظم عمران خان

0
51

مظفر آباد(اے ون نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی، مودی اس کا رکن ہے، یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے، بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا، ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریے کا سامنا ہے، ہندوستان کیساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہم نظریے کیساتھ کھڑے ہیں، اس نظریئے کے پیچھے مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے۔

ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا امید ہے اجلاس کے دوررس نتائج نکلیں گے، کشمیر کی آزادی کا سفر 72 نہیں 500 سال پر محیط ہے، 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانیں قربان کرچکے، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری قوم وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کچل دیں گے۔

راجہ حیدر فاروق کا کہنا تھا کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کیا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے، بھارتی مظالم سے ہزاروں کشمیری معذور ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بچے اور بچیوں کو اندھا کیا گیا، نوجوانوں کو بے لباس کر کے پریڈ کرائی جاتی ہے، بھارتی اقدامات سے 2 طرفہ معاہدے ختم ہوگئے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، بی جے پی اور ہٹلر کے اقدامات میں کوئی فرق نہیں، کشمیریوں کو خوراک، ادویات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here