آسٹریا میں ’ایک شام وصی شاہ کے نام‘کے عنوان سے مشاعرہ

0

ویانا (اے ون نیوز) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں”میں ہوں پاکستانی “کے زیرِ اہتمام اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان شاہد کی زیرِ نگرانی دیار غیر میں اُردو ادب کو فروغ دینے کے لئے آشیانہ اعوان ویانا میں ’’ایک شام سید وصی شاہ کے نام‘‘ کے عنوان سے ادبی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان کے معروف شاعر و اینکر سید وصی شاہ نے شرکت کی اور مقامی شعرا کے علاوہ اُردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض عرفان شاہد نے ادا کیے اور حاضرین شرکاء کا فرداً فرداً تعارف بھی کرایا۔ مقامی شعرا میں پروفیسر ملک شوکت اعوان، رانا عبدالسلام خان، مقصود احمد مغل، چوہدری قمر حسین، امتیاز آف برگن لینڈ،ملک عابد اور بابر فہیم خان نے اپنے کلام پیش کیے اور وصول کی۔ننھے مصور محمد عبدالحادی نے اپنے ہاتھ سے بنی سید وصی شاہ کی تصویر سید وصی شاہ کو پیش کی،

سید وصی شاہ نے ننھے مصور محمد عبدالحادی کی تعریف کی صلاحیتوں کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔ رانا عبدالسلام خان اور پرفیسر ملک شوکت اعوان نے اپنی لکھی ہوئی کتابیں سید وصی شاہ کو پیش کیں۔معین رشید نے پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کے حوالہ سے اپنے اغراض و مقاصد بیان کیے جس کو حاضرین نے سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی سید وصی شاہ نے اپنے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here