اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نے ملک کا نام روشن کر دیا

0

روم (اے ون نیوز) کرونا وائرس کے سب سے بدترین شکار ملک اٹلی کے شہر کارپی میں پاکستانی کمیونٹی نے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نے کارپی کے میئر کو کرونا وائرس سے بچاؤ فنڈ میں 10 ہزار 300 یورو عطیہ کر دیے، جس پر میئر کارپی نے پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

کارپی کے میئر البرٹو بلیلی نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی نے ہمارا ساتھ دیا ہے، ہمیں ان پر فخر ہے، میرے دادا کہتے تھے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینا اچھے دوست کی نشانی ہے، پاکستانی کمیونٹی نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھے دوست ہیں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔


خیال رہے کہ اطالوی وزیر اعظم گیسپ کونٹے نے آج کہا ہے کہ کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں، آج صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، اگلے ہفتے سے اچھی خبریں ملنے کی اُمید ہے، صورت حال پر حکومت کی کڑی نظر ہے، حکومت تمام معاملات کو نہایت ذمہ داری سے دیکھ رہی ہے، میں ماہرین کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس سے 10 ہزار 779 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جب کہ اب تک 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کو وِڈ نائنٹین سے اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ اموات واقع ہو چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here