اگر بھارت نے ہماری طرف انگلی اٹھائی تو اس کے ہاتھ توڑ دیں گے،فواد چوہدری

0
53

لاہور(اے ون نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں، جنگیں چوائس نہیں ہوتیں لیکن اگر جنگ مسلط ہوئی تو لڑیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت امن چاہتا ہے تو امن کے لیےکھڑے ہیں، اگر جنگ چاہتا ہے توجنگ کے لیےکھڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ کے لیے ہماری فوج اور بچہ بچہ تیار ہے، اگر ہماری طرف انگلی اٹھائیں گے تو ہاتھ توڑ دیں گے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیئے جانے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی لیڈرشپ کا کیا فائدہ جو اپنے کشمیری مسلمان بھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ملک کا اپنا معاشی مفاد ہوتا ہے، میں اس پر جانا نہیں چاہتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here