اگر میرے بچے ہم جنس پرست ہوئے تو ان کی حمایت کروں گا، برطانوی شہزادہ

0
76

لندن(اے ون نیوز)برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بچے ہم جنس پرست ہوئے تو وہ ان کی پوری طرح سے حمایت کریں گے تاہم اس کے لیے ان پر آنے والے دباؤ پر پریشان ہوں گا۔شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ ‘میں نے یہ والد بننے سے قبل ہی سوچ لیا تھا، کاش ہم ایسی دنیا میں رہتے جہاں یہ عام اور اچھی بات ہوتی مگر میرے خاندان اور رتبے سے مجھے پریشانیاں اٹھانی پڑ سکتی ہیں’۔

یہ بات انہوں نے لندن میں منعقدہ البرٹ کینیڈی ٹرسٹ (اے کے ٹی) کی ایل جی بی ٹی یوتھ چیریٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ یہ ٹرسٹ ان ہم جنس پرستوں کی مدد کرتا ہے جنہیں بے گھر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ‘میرے بچے جو بھی فیصلہ کریں گے میں ان کی پشت پناہی کروں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کتنی رکاوٹیں ہیں آپ جانتے ہیں، نفرت آمیز جملے اور تفرقہ جھیلنا پڑ سکتا ہے، یہ بات بھی مجھے پریشان کرتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم سب کو مل کر اسے ٹھیک کرنا ہوگا اور اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ یہ ساری باتیں ماضی کا حصہ بن جائیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here