دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی ہو گی یا نہیں؟مئیر لندن نے اعلان کردیا

0

لندن(اے ون نیوز)دریائے ٹیمز کے کنارے نئے سال کے موقع پر آتش بازی ہو گی یا نہیں؟مئیر لندن نے اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کورونا کی بدترین صورتحال اور لاک ڈاون کی وجہ سے نیو ائیر پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کی گئی تھی لیکن اس بار کورونا کی صورتحال بہتر ہونے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے باوجود ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میئر لندن صادق خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے دریائے ٹیمز کے کنارے اس سال آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم نئے سال پر لندن میں دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں کم عمرخاتون نے 11بچوں کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اینٹ کے لیے تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگ جمع ہو کے قطاریں بناتے ہیں اور نئے سال پر آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں میں جگمگاتا دیکھتے ہیں۔2021 کے آغاز پرعوام نے اپنی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر لائٹ شو دیکھ کر نئے سال کا جشن منایا تھا۔

میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وبائی امراض کی وجہ سے نیو ائیر کا شو قدرے مختلف انداز میں ہوا ، اور اس سال کئی دلچسپ نئے آپشنز کو نئے سال کی تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔سٹی ہال کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ہمیشہ کی طرح لندن نئے سال کا شاندار انداز میں استقبال کرے گا”۔ ٹریفلگر اسکوائر میں اب بھی جشن ہوگا ، تفصیلات کا اعلان مقررہ وقت میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں نیو ائیر کے موقع پر ہونےوالی تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں۔ جو تقریبات منعقد ہوئیں ان میں عوام کی شرکت ممنوع یا محدود کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here