ایران میں مسیحاجوڑے کی شادی، حق مہر313 مریضوں کا مفت آپریشن

0

تہران (اے ون نیوز)ایران میں ایک نوجوان مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کےساتھ پندرہ شعبان المعظم سے اپنی مشترکہ ز ندگی کا آغاز کر د یا ۔

نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی اور تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔حق مہرکی شرائط کے مطابق شوہرجو ایک سرجن ہے،

بشرط حیات اپنی زند گی میں تین سو تیرہ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کرنے کا پابند ہوگا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے گا۔نو بیاہتا جوڑ ے نے انسانیت کی خدمت اور حاضت مند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہرشمار ہوتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here