ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا

0

پیرس(اے ون نیوز)فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں کی پاسداری میں ‘ناکامی’ پر بلیک لسٹ کردیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرس میں قائم ایف اے ٹی ایف نے مذکورہ فیصلہ لینے سے قبل تہران کو خبردار کیا تھا کہ وہ انسداد دہشت گردوں کی فنانسنگ کے قوائد کی پاسداری کرے۔

ایف اے ٹی ایف نے ایران کے تھوڑی گنجائش رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ممالک کو چاہیے کہ وہ آزادانہ طور پر انسداد کے اقدامات اٹھائے

اس ضمن میں کہا گیا کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا سخت بیرونی آڈٹ ہوگا اور ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر بھی دباؤ ڈالا جائےگا۔

غیر ملکی کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ایران کی تعمیل اہم ہے اگر تہران سرمایہ کاروں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ 2015 منسوخ کر کے تہران پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here