ایوبیہ اورڈونگا گلی جانے والے سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

0

ایوبیہ(اے ون نیوز)پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے ،بہت سے ایسے خوبصورت مقامات ہیں جو سیاحوں کی نظر سے ابھی تک اوجھل ہیں حکومت کو چاہئے کہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کےلئے بھر پوراقدامات کرے،تاکہ پاکستان کو سیاحوں کے لئے پر کشش ملک بنایا جا سکے جس سے نہ صرف پاکستان کی دنیا میں پہچان ہو گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا

ایوبیہ جسے بندروں کی سر زمین بھی کہتے ہیں قدرتی حسن سے مالا مال ہے ،سیاح یہاں بندروں کی حرکتوں سے بہت محظوط ہوتے ہیں،حال ہی میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے شاندار کام کیا ہے سیاحتی مقام ایوبیہ میں انگریز دور کے ٹنل ٹریک کو بحال کردیا گیا

ٹنل اور ٹریک ایوبیہ تا ڈونگا گلی و مری سیاحوں کی سفر کو اسان اور دلفریب بناتی ہوئے دلکش نظاروں سے گزرتی ہے ۔ٹنل کی بحالی سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ٹنل کی بحالی سے یہاں سیاح زیادہ سے زیادہ آئیں گے جس سے ان کے روز گار میں اضافہ ہو گا، ٹنل کو بین الاقوامی سماجی تنظیم کے تعاون سے بحال کیا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here