ایپل صارفین کیلئے سینکڑوں نئی ’ایموجیز‘ متعارف

0

نیو یارک(اے ون نیوز)ایموجی پیڈیا نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اسمارٹ فونز کے صارفین کے لیے 2019 کی سینکڑوں نئی ایموجیز متعارف کرا دی ہیں۔

ایموجی پیڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کہ صارفین کے لیے پوری دنیا میں نئی ایموجیز متعارف کراتا ہے اور حال ہی میں انہوں نے ایپل آئی فون صارفین کے لیے تقریباً 398 نئی ایموجیز متعارف کرائی ہیں۔

گلیڈ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر میتھیو لیسکی نے گڈ مارننگ امریکا کو بتایا کہ موجودہ دور میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لیے ایموجی بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایپل کے صارفین ان نئی ایموجیز کو استعمال کر کے اپنی بات کو مزید بہتر انداز سے دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔

ان بے شمار ایموجیز میں معزور افراد کی لیے بھی خاص ایموجیز پیش کی ہیں جن میں وہیل چیئر ایموجی اور اس طرح کی کئی بے شمار ایموجیس بھی شامل ہیں۔

ایموجی پیڈیا کی جانب سے نئی متعارف کرائی جانے والی ایموجیز کے معیار کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here