ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

0

ایڈیلیڈ(اے ون نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا، آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 48 رنز سے ہرا دیا، قومی شاہین بولنگ اور بیٹنگ میں مکمل ناکام دکھائی دیئے.‌ دوسری اننگز میں‌ پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر آوٹ‌ ہو گئی.

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی، شان مسعود اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، قومی اوپنر اڑسٹھ رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد افتخار احمد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔

میزبان آسٹریلیا نے پانچ سو نواسی رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ اظہر الیون تین سو دو رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here