ایڈیلیڈ: بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا

0

ایڈیلیڈ(اے ون نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا، فالو آن کا شکار قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر39رنز بنا لیے، آسٹریلوی برتری ختم کرنے کے لیے مزید دو سو اڑتالیس رنز درکار ہیں۔‌

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز تین سو دو رنز پر آؤٹ، فالو آن کا شکار قومی بلے باز دوسری اننگز میں بھی دھوکہ باز ہی نکلے، امام الحق صفر پر آؤٹ ہو گئے، ٹوٹل فیل ہونے والے کپتان اظہر علی پھر 9 رنز پر آؤٹ ہوئے.

پہلی اننگز میں ستانوے رنز بنانے والے بابر اعظم کی ٹھاٹھ باٹھ صرف آٹھ رنز پر ختم ہو گئی، میچ میں بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی، تیسرے دن انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کھیل مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا، آسٹریلوی برتری ختم کرنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید دو سو اڑتالیس رنز بنانا ہیں، ناٹ آؤٹ شان مسعود چودہ، اور اسد شفیق آٹھ رنز کے ساتھ چوتھے دن اِن ایکشن ہوں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here