ایک اور خطرناک طوفان نے کراچی کا رخ کر لیا

0

کراچی (اے ون نیوز) بحریہ عرب میں طوفان “کیار” کے کمزور ہوتے ہی ایک اور طوفان نے سر اٹھا لیا، نیا طوفان “ماہا” کراچی سے 1140 کلومیڑ کے فاصلے پر ہے، شہری طوفان کا نظارہ کرنے سی ویو پہنچ گئے۔

بحریہ عرب میں بننے والا طوفان کیار تو کمزور پڑ گیا لیکن اب ایک نیا طوفان ماہا زور پکڑ رہا ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں طوفان “ماہا ” کراچی سے 1140 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور شمال مغرب کی جانب 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بڑھ رہاہے جبکہ طوفان کے گرد 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ طوفان “کیار” کمزور پڑھنے کے باعث کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ہی سمندر میں ختم ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here