ایک ایکسیڈنٹ کر کے بھاگنے والے ڈرائیور کا تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور ایکسیڈنٹ، جان سے گیا

0

نیویارک(اے ون نیوز) امریکہ میں ایک شخص ایک ایکسیڈنٹ کرکے بھاگا اور کچھ ہی فاصلے پر جا کر اس کا دوسرا ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ 8newsnow.com کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا ہے ۔ میٹروپولیس کا کہنا ہے کہ یہ آدمی اپنی ایس یو وی پر جا رہا تھا کہ اس نے ایک پیدل آدمی کو ٹکر مار دی۔

رپورٹ کے مطابق پیدل شخص کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر یہ ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا اور کچھ فاصلے پر جا کر ایک ٹرک کے ساتھ اس کی گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔ اس دوسرے حادثے میں یہ آدمی شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، گویا وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے حادثے میں زخمی ہونے والے پیدل شخص کے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی کہ آیا اس کی حالت کیسی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here