بابو سر ٹاپ کے قریب بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ہزاروں مسافر پھنس گئے

0

ناران (اے ون نیوز) بابو سر ٹاپ کے قریب بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہنزہ سے گلگت جانے والے مسافر پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق ناران بابو سر ٹاپ کے قریب بارش کے باعث بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، روڈ بندش سے ہنزہ گلگت جانے والے مسافر پھنس گئے۔ پھنس جانے والے مسافروں میں ہزاروں سیاح فیملیز بھی شامل ہیں۔ تاحال انتظامیہ کی جانب سے روڈ کو کھولنے کے اقدامات نہ ہو سکے۔

دونوں اطرف سیکڑوں گاڑیاں موجود ہیں۔ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کام میں تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ بابو سرٹاپ سے 8 کلو میٹر دور ہوئی ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ سڑک کھولنے کے لیے ابھی تک کوئی نہیں پہنچا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ناران کاغان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں ہوٹل ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد درجنوں سے زائد ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی حکومت کے اہلکار مقبول حسین نے بتایا کہ شوگراں، ناران اور کاغان جیسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اتوار سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جن 47 ہوٹل ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے انہیں انہی ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔

سیاحتی مقامات پر ہوٹل ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی صارفین عوام کو مورود الزام ٹھہراتے نظر آئے تو کچھ نے حکومت کے سیاحی مقامات کو کھولنے کے فیصلے پر تنقید کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here