بازووں سے محروم دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

0

میکسیکو سٹی (اے ون نیوز) میکسکو کی ایک حسینہ دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود اپنے آبائی شہر ویراکروز میں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ معذوروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے کے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہیں، جو دیگر معذور افراد کیلئے قابل تقلید ہو سکتا ہے تاکہ وہ اپنے جسمانی معذوری کو زندگی کا المیہ نہ بنا لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here