بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزانے حاملہ ہونے کی تصویر شیئر کر دی

0

ممبئی (اے ون نیوز) اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کے بعد حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

رواں سال فروری میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی دیا مرزا حال ہی میں مالدیپ سے اپنے شوہر اور سوتیلی بیٹی کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس بھارت آئی ہیں۔دیا مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کا بتایا اور اس پر بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

دیا مرزا کی جانب سے اپنے ماں بننے کی خبر شیئر کرتے ہی ان کی پوسٹ پر بھارتی اداکاراوں سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here