بجلی سستی ہو گئی

0
43

اسلام آباد (اے ون نیوز) نیپرا نے بجلی سستی کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بجلی 9پیسے سستی ہو گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کی منظوری جون کے ماہانہ فیول ایجڈجمسنٹ کی مد کی گئیں۔کمی کا اطلاق الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا نے فی یونٹ بجلی 9پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔صارفین کو بجلی سستی ہونے سے ایک ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔

صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔ سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت6 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here