برطانوی فیس بک صارفین کو بڑا دھچکا،ایک کروڑ لوگوں کا ڈیٹا چوری

0

نیو یارک (اے ون نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے 106 ممالک کے صارفین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہیکرز نے صارفین کی معلومات چوری کرکے انہیں آن لائن لیک کردیا ۔ یہ انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات ہیں جن میں ای میل، پاسورڈز، تاریخ پیدائش سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

نامعلوم ہیکرز کے گروپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کردیا۔

اس تازہ ہیکنگ کا سب سے بڑا نشانہ امریکی صارفین بنے ہیں ۔ امریکہ کے تین کروڑ 20 لاکھ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ برطانوی اور 60 لاکھ بھارتی شہریوں کا بھی ڈیٹا چرایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here