برطانوی ناول نگار جل پیٹن والش انتقال کرگئی

0

لندن(اے ون نیوز)معروف برطانوی ناول نگار اور بچوں کی مصنف جل پیٹن والش کا 83 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق جل پیٹن 1937 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں اوروہ سینٹ این کالج آکسفرڈ سے گریجویشن کرنے کے بعد1959 سے 1962 تک ایک گرائمر سکول میں انگریزی پڑھاتی رہی۔جل پیٹن نے بچوں کی کتابوں کے لیے وہٹ بریڈ پرائز اور 1996 میں ادبی خدمات کے لئے ایک سی بی ای سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کئے۔واضح رہے کہ جل پیٹن نے اپنا ایک ناول نالج ا?ف اینجلز خود شائع کیا تھا جسے 1994 کے بکر پرائز کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here