برطانوی نوجوان 90 سالہ خاتون کو قتل کر کے خون بھی پی گیا

0

لندن (اے ون نیوز) دنیا بھر میں افسانوں اور فلموں میں ہمیں اکثر ایسا کچھ سننے اور دیکھنے کو مل جاتا ہے جسے پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم برطانیہ سے ایک عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو ششدر کر ڈالا ہے، برطانیہ میں ایک نوجوان نے 90 سالہ خاتون کو قتل کر کے اس کا خون پی لیا اور جسم سے دل نکال کر ساتھ لے گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے میل آن لائن کے مطابق 17سالہ برطانوی شہری میتھیو ہارڈمین نے 90سالہ خاتون کو قتل کر کے اس کا خون پی لیا اور جسم سے دل نکال کر ساتھ لے گیا۔میتھیو نے واردات برطانوی شہر اینگلیسے میں کی جہاں وہ عمررسیدہ خاتون میبل لیزہن کے بنگلے میں گھسا اور خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اس نے لیزہن پر خنجر کے 22وار کیے۔

پولیس کی تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہنا چاہتا تھا، اسی خواہش کی تکمیل کے لیے اس نے لیزہن کو قتل کیا اور اس کا خون پیا۔پولیس کے مطابق میتھیو پہلے بھی لوگوں کا خون پیتا تھا اور اپنا خون پلاتا تھا۔ ایک بار اس نے ایک جرمن طالب علم کو گردن میں دانت گاڑ کے اپنا خون پینے کو کہا اور انکار پر اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا تھا۔میتھیو کی اس سفاکیت پر ایک ڈاکومنٹری بنائی گئی ہے جو چینل فائیو پر نشر کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here