برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے

0

لندن(اے ون نیوز)برطانوی حکام نے لگ بھگ 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم آج سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستان کو 38 ارب روپے کی واپسی کی تصدیق کردی،ذرائع کے مطابق رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی۔

برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو درخواست دی ہے کہ یہ رقم وفاقی حکومت کو جاری کی جائے تاکہ اسے سماجی بہبود اور غربیوں پر خرچ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اس معاملے پر اس سے زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here