برطانیہ میں بحری جہازکی سیر کے پروگرام کا دوبارہ آغاز

0

لندن(اے ون نیوز) کورونا وائرس لاک ڈاون کی پابندیوں میں مرحلہ وارنرمی کے سلسلے میں برطانوی شعبہ ٹرانسپورٹ و ٹورزم نے بحری سفر کے خواہش مند سیاحوں کو دوبارہ سفر کی اجازت دینے کی نوید سنائی ہے جس کا اطلاق 17 مئی سے ہوگا۔

برطانوی چیمبر آف شپنگ اینڈ کروز لائنز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس اعلان کا پرزور خیرمقدم کرتے ہیں کہ کروزشپ کی سیرکا دوبارہ سے آغاز کیا جائے گا اور موسم گرما میں لوگوں کا استقبال کیا جائے گا ۔ یاد رہے بحری صنعت گزشتہ سال سے حکومت کے ساتھ ہیلتھ پروٹوکول پر کام کر رہی ہے جس میں مسافروں اورعملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ،بہت سے پروٹوکول کا پہلے ہی کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے جہاں کروز یورپ اور دیگر ممالک میں سفر کو کامیاب بنا چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here