برطانیہ کو کورونا کے خلاف اہم کامیابی مل گئی

0

مانچسٹر(اے ون نیوز)آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کو برطانیہ میں استعمال کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے آج میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کو استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کو قبول کرلیا ہے۔

ڈاکٹر جون رائن ، میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔کورونا ویکسین کے معیار کے تمام شواہد کا مکمل اور سائنسی لحاظ سے سخت جائزہ لینے کے بعد ایم ایچ آر اے کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔برطانیہ نے ویکسین کی 100 ملین خوراکیں تیار کرنے کا کہا ہے ،یہ 50 ملین افراد کے لئے کافی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here