برمنگھم: 88 بچوں کا ایک پیانو پر دُھنیں بکھیرنے کا کارنامہ

0
55

برمنگھم(اے ون نیوز) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں سکول کے 88 بچوں نے ایک پیانو پر ایک ساتھ شاندار میوزک پرفارمنس دے کر ناصرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی بچوں نے پیانو پر ایک ساتھ مل کر خوبصورت دُھنیں پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 67 بچوں کا تھا جسے توڑنے کیلئے انجنئرز نے گزشتہ برس کام شروع کیا جن کا ساتھ مختلف سکولوں کے 6 سے 14سال کے 88 بچوں نے ساتھ دیا اور طویل پریکٹس کے بعد یہ دلنشین مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

لوگوں نے کئی ماہر میوزیشنز کو پیانو پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک پیانو کو 88بچوں کا بجانا بجاطور پر کارنامہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here