بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا نے دوسری شادی کر لی،تصاویر بھی سامنے آ گئیں

0

کراچی(اے ون نیوز ) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی ماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی۔میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے’نئے گھر’ اور ‘شکر گزار’ جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

تصاویر میں انہیں دوسرے شوہر کے ساتھ خوبصورت و رومانوی انداز میں شادی کی طرز کے فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ایک تصویر میں میرا انصاری کی انگوٹھی کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میرا انصاری کی مذکورہ تصاویر پر کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کئی افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here