بلاول بھٹو زرداری کو 15 روز کی مہلت

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 15 روز کے اندر انتخابی گوشواروں میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں بلاول کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو طلب کرلیافاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔

اس پر الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ کوئی رکن اثاثے چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثوں میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مختصر سماعت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کو کو 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کردی اور کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here