بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 4 جوان شہید

0

کوئٹہ(اے ون نیوز)کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی اہلکار بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید، سپاہی نادر، سپاہی حفیظ اللہ اور سپاہی عاطف الطاف شامل ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورت حال بہتر ہوئی، اب توجہ سرحدی صورت حال بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی۔شمالی وزیرستان میں بھی سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پاک فوج کے 6 جوانوں کو شہید کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here