بل کلنٹن اورمونیکا لیونسکی کے معاشقے پرفلم بنانے کا اعلان

0

نیو یارک (اے ون نیوز) یوں تو اپنے دور میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کا معاشقے ہر زبان پر زد عام رہا تھا جو 22 سال پرانا ہے، اب خبر آئی ہے کہ ان دونوں کے معاشقوں پر فلم بنے گی، امریکی انٹرٹینمنٹ ادارہ’ ’ایف ایکس“ مونیکا لیونسکی اور بل کلنٹن کے درمیان ہونے والے معاشقے اور سابق امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی پر فلم بنائے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر میں نے زندگی میں کوئی سب سے بہادرانہ والا کام کیا ہے تو وہ شوہر بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن بیٹی چیلسی کلنٹن کے ساتھ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں جہاں بیٹی کے ہمراہ کتاب ”دی گٹسی ویمن“ کی تشہیر کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی۔شو کی میزبان نے ہیلری سے سوال کیا کہ انہوں نے بیٹی کے ہمراہ کتاب تحریر تو کی لیکن خود زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جراتمندانہ سمجھتی ہوں اس پر ان کا کہنا تھا کہ حقیقتاً بات کی جائے تو شادی شدہ رہنا اور طلاق نہ لینا میرا ایک جرات مندانہ کام ہے۔اس موقع پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ماں پر فخر ہے اور انہیں ان کا جواب بے حد پسند آیا۔

یاد رہے کہ بل کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کی انٹرنی ملازم مونیکا لیونسکی کے معاشقے کا سکینڈل 22 سال پرانا ہے تاہم ان کا افیئر سکینڈل عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔1997 میں رومانوی تعلقات قائم ہوئے جب بل کلنٹن دوسرے دور کے آخری 3 سال گزار رہے تھے، کلنٹن 1993 سے 2001 تک 42 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مونیکا لیونسکی نے گریجویشن کے بعد 1995 میں 21 سال کی عمر میں ٹرینی ملازم کے طور پر وائٹ ہاؤس میں شمولیت اختیار کی تھی، بل کلنٹن کی عمر 49 سال سے زائد تھی اور اہلیہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں رہتے تھے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی سابق ملازم کے مطابق ان کے اور بل کلنٹن کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک باہمی رضامندی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رہے،اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بھی ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہر بل کلنٹن کا ساتھ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here