بول نیوز کا لائسنس 30 دن کیلئے معطل ، 10 لاکھ جرمانہ،وجہ بھی سامنے آ گئی

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل ’بول نیوز‘ کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ نجی ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ، اس ضمن میں پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 12 جنوری 2021 کو بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں میزبان سمیع ابراہیم کی جانب سے عدلیہ مخالف مواد نشر کیا گیا۔


پیمرا کے مطابق تضحیک آمیز مواد نشر کرنے کی وجہ سے ’بول نیوز‘ کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل کیا جاتا ہے جب کہ چینل انتظامیہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا کیوں کہ پروگرام میں چیف جسٹس اور دیگر فاضل ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور نہایت غیر مناسب اور عامیانہ تبصرہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here